اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے، فلسطینیوں کا قتل عام فوری روکا جائے: آرمی چیف 

اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے، فلسطینیوں کا قتل عام فوری روکا جائے: آرمی چیف 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے ۔فلسطینیوں کا قتل فوری روکے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے  جی ایچ کیومیں فلسطینی سفیراحمدجوادربیع نے ملاقات کی۔  آرمی چیف کا غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 

آرمی چیف  نے جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے بے لگام تشدد اور جان بوجھ کر، اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  شہری آبادی، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں۔ 

آرمی چیف  نےجنگ کے فوری خاتمے، غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کے مطالبے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد، قابل عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں