کراچی:صرافہ ایسوی ایشن نے مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ۔صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرنٹ گولڈ ریٹ میں 20 ڈالر پریمیم شامل کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل ریٹ پلس پریمیم کے بعد ڈالر کے انٹر بینک کرنٹ ریٹ سے سونے کا بھاؤ جاری ہوگا۔20 ڈالر پریمیم سے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار کا فرق پڑے گا ۔
ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ اگر 20 ڈالر پریمیم نہیں لگاتے تو مافیا ریٹ چلنے نہیں دے گا ۔ گولڈ کے بڑے ڈیلرز کو بھاری نقصان سے بچانے کیلئے سونے کے ریٹ کا فارمولا بدلا گیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔بلین مارکیٹ کھلنے سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے گولڈ کے ریٹ نیچے لائے جائیں گے۔چند دن ریٹ کم رہنے کے بعد مستقل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔