اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔نواز شریف کو سابق وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق نواز شریف کے ساتھ 18 گاڑیوں کا قافلہ موجود ہے ۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ اور داخلی دروازے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نواز شریف چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی عدالت پیش ہوں گے ۔ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت آج تک منظور کر رکھی ہے۔