عمران خان کی قانونی مدد کے لیے چندہ دیں: پی ٹی آئی، ہم مفت کیس لڑ رہے ہیں: وکلا عمران خان

12:49 PM, 24 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی فیس کے لیے چندہ دینے کی اپیل کر دی ہے ۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ہم مفت کیس لڑ رہے ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں پارٹی نے بیرون ملک عطیات کے لیے اپنے نئے پورٹل کے بارے بتاتے ہوئےعوام سے  چندہ دینے کی اپیل کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چیئرمین عمران خان کی قانونی فیس کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، انہیں اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے ہماری خودمختاری کی بات کی تھی۔

خیال رہے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے ایک  انٹرویو میں کہا تھا  کہا کہ عمران خان کے کیسز لڑنےکے لیے میری فیس صرف اتنی ہے کہ مجھے عمران خان کا چہرہ دیکھنے کو مل جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں