لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی فیس کے لیے چندہ دینے کی اپیل کر دی ہے ۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ہم مفت کیس لڑ رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں پارٹی نے بیرون ملک عطیات کے لیے اپنے نئے پورٹل کے بارے بتاتے ہوئےعوام سے چندہ دینے کی اپیل کر دی۔
Dear all, if you wish to donate for PTI, here is our new portal for overseas donations: https://t.co/XIZE8fMsxS
— PTI (@PTIofficial) October 23, 2023
We are raising funds for Chairman Imran Khan's legal fees, he has been targeted because he spoke up for our sovereignty! #AbsolutelyNotGuilty
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چیئرمین عمران خان کی قانونی فیس کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، انہیں اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے ہماری خودمختاری کی بات کی تھی۔
خیال رہے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہا کہ عمران خان کے کیسز لڑنےکے لیے میری فیس صرف اتنی ہے کہ مجھے عمران خان کا چہرہ دیکھنے کو مل جاتا ہے۔