چنئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں افغانستان سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی شائقین بشمول سابق کرکٹرز قومی ٹیم سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی رہے ہیں۔
چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ جیت کے لیے 283 رنز کے تعاقب میں افغانستان کے ابراہیم زدران (87)، رحمت شاہ (77 ناٹ آؤٹ)، رحمن اللہ گرباز (65) اور کپتان حشمت اللہ شاہدی (ناٹ آؤٹ 48) نے شاندار اننگزکھیل کر آخری اوور بچاتے ہوئے باآسانی اپنا ہدف حاصل کرلیا۔
افغانستان کا پہلا بڑا اپ سیٹ تب دیکھنے کو ملا جب اس نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
یہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا پانچواں میچ تھا۔ ورلڈ کپ 2023کے سٹینڈنگ ٹیبل میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور افغانستان کل کی جیت کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے سے چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔
یہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی پہلی جیت بھی تھی،اس سے قبل پاکستان اور افغانستان 7 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آ چکے تھے جن میں سے تمام پاکستان نے جیتے۔
سابق پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ان کی تاریخی فتح پر بہت مبارک ہو، آج کے میچ میں افغانی ٹیم ہر لحاظ سے پاکستان سے بہتر تھی۔ ہماری باؤلنگ تو خراب تھی ہی لیکن فیلڈنگ اس سے بھی بری تھی۔
Congratulations Afghanistan ???????? on a Historical Win Afg was better than Pakistan ???????? in all aspects of the Game today. Our bowling was not okay and fielding was absolutely pathetic. No hunger to win.
— Saeed Ajmal (@REALsaeedajmal) October 23, 2023
Afghanistan deserved it honestly #AFGvPAK #WorldCup2023 pic.twitter.com/Ih7mZzOHAs
محمد حفیظ کی جانب سے پاکستان کی شکست پر صرف ٹوٹے دل کے ساتھ تکلیف دہ کا ردعمل دیکھنے کو ملا۔
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 23, 2023
پاکستان کی اس شرمناک شکست پر شائقین کی جانب سے بھی غم و غصے کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔
کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم ٹاپ 4 میں شامل ہونے کی مستحق نہیں ہے، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ گرین شرٹس اس شکست کے بعد ورلڈ کپ کی دوڑ میں واپس نہیں آسکتی۔
PAK fans crying over Pakistan defeat
— Hamza Ijaz (@HamzaEjaz367) October 23, 2023
Sad Pak fans#PAKvsAFG pic.twitter.com/fO5n9a4krV
مومن ثاقب کی طرف سے افغانستان سے شکست کے بعد کہا گیا کہ ہم چار سال تک اس موقع کا انتظار کرتے ہیں، بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں ہمارے لیے کرنے کو بہت کچھ تھا، کب تک ہم دل دل پاکستان کرتے رہیں گے، ویڈیو کے اختتام پر مومن ثاقب نے طنزیہ انداز میں کہا بابر ' ہمیں تم سے پیار ہے'۔
“Disappointed” is an understatement ???? #MominSaqib #PAKvsAFG #PakistanCricketTeam pic.twitter.com/C1lOBxJBi0
— Momin Saqib (@mominsaqib) October 23, 2023
پاکستانی شائقین کا پاکستان کی شرمناک شکست پر ردعمل
This team should take a flight and return to Pakistan tomorrow. Aur sharminda mat karo humein, aur beizzati mat karwao ???????????? #CWC23 #PAKvsAFG
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 23, 2023
Stubbornness, when it leads to an unwillingness to adapt or learn from mistakes, a key factor in failure. #PAKvsAFG #WorldCup2023
— Muhammad Wasim (@MuhammadWasim77) October 23, 2023
This Babar Azam-led team doesn't deserve to be in top 4 #PAKvsAFG #CWC2023
— Wasif Shakil (@Wasifshakil) October 23, 2023
This has to be the most embarrassing defeat ever. Even more than the one against Bangladesh in 1999 World Cup. Should put an end to Babar’s stint as a captain.
— Osama ???????? (@Osama_z1a) October 23, 2023
Meri tauba ayinda cricket dekhi toh.#PAKvsAFG pic.twitter.com/dWHq3ktnKv
— Afnan_???????????????? (@Bajwa_56) October 23, 2023
Babar Azam, you can't take these types of decisions in your captaincy because you don't have the guts to do so. You've got a defensive mindset. You don't know who's your strike bowler; you are unaware of bowling changes.#PAKvsAFG #PakistanCricketTeam #BabarAzam???? #Captaincy pic.twitter.com/i9RtxoVHFk
— meemfam (@Meemfam69) October 23, 2023
بھارت بشمول اس کے سپورٹس جرنلسٹ کی جانب سے بھی پاکستان کو کل کی شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
23rd October 2022 vs India
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 23, 2023
23rd October 2023 vs Afghanistan
Dates Pakistan would never want to remember. This is certainly the shutting of any sneaking window they thought might open for a semis spot #PAKvsAFG #PakistanCricketTeam #Afghanistan #ICCCricketWorldCup
Afghanistan batters to Pakistani bowlers today. ????#PAKvsAFG #PKMKBForever#PKMKBpic.twitter.com/q7xRmSBtn9
— Shivani (@shivani_45D) October 23, 2023
یاد رہے کہ حال ہی میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں 200 فیصد اضافہ کیا ہے لیکن ان کی کارکردگی میں 200فیصد کم ہوگئی ہے۔بھارت سےیک طرفہ ہار کے بعد افغانستان جیسی ٹیم کے کے ہاتھوں شکست کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔
کل افغانستان کے ساتھ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج کسی بھی طرح بڑی ٹیم جیسی نہیں تھی۔ اعتماد سے عاری کھلاڑی پہلے بیٹنگ کے دوران افغان اسپنرز کے سامنے لرزتے ، سہمے رہے۔ پھراسکور کے دفاع میں بولرزکے اوسان تو ایسے خطا ہوئے کہ وہ وکٹیں لینا ہی بھول گئے۔
جس پچ پر پاکستان کیلئے ایک ایک رن کا حصول مشکل ہورہا تھا وہیں افغان اوپنرز نے پاکستانی بولرز کی رہی سہی ساکھ آسانی سے رنز بناکر خاک میں ملادی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بولنگ کارکردگی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا میدان میں کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ بابر اعظم کی بیٹنگ فارم تو باعث تشویش ہے ہی لیکن ان کی قائدانہ صلاحیت تو بالکل ہی عیاں ہوچکی ہے۔ وہ فیلڈنگ میں بت بنے کھڑے رہتے ہیں۔ وہ مشکل سے ہی فیلڈرز اور بولرز کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی توقعات پوری نہیں کرپارہے جبکہ حارث رؤف، حسن علی، شاداب خان اور محمد نواز تو شاید ٹائم ہی پاس کررہے ہیں۔
پاکستان ٹیم چند ہفتے قبل نمبر ون اور بولنگ اٹیک دنیا کا خطرناک ترین اٹیک قرار دیا جاتا تھا۔ لیکن اب اس کیلئے حریف بیٹرز کو آؤٹ کرنا چیلنج بن چکا ہے۔