ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 میں آج جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 23واں میچ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دوپہر ڈیڑھ بجے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا پانچواں میچ ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023کے سٹینڈنگ ٹیبل میں جنوبی افریقا چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرےنمبر پر ہے اور بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ساتویں نمبر پرہے۔
جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش اب تک 24 ون ڈے میچوں میںآمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقا نے 18 جبکہ بنگلہ دیش نے 6 میں کامیابی حاصل کی۔
ممکنہ پلیئنگ الیون:
جنوبی افریقا: کوئنٹن ڈی کوک (ڈبلیو کے)، ٹیمبا باووما (سی)، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، جیرالڈ کوٹزی
بنگلہ دیش: لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن (سی)، مشفق الرحیم (ڈبلیو کے)، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام