مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 17 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

08:11 AM, 24 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کشور گنج: بنگلادیش میں کشور گنج کے علاقے بھیرب کے قریب مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا جس کے  نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی بوگیوں سے اب تک 17 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پٹری سے اترنے والی مسافر ٹرین کی دوبوگیوں میں پھنسے افراد اور لاشیں نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بنگلادیشی ریلوے حکام کے مطابق چٹاگرام جانے والی مال بردار ٹرین کشور گنج کے علاقے بھیرب کے قریب  مسافر بردار ٹرین ایگر سندھور ایکسپریس سے ٹکرا کر حادثے کا چکار ہو گئی تھی۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے دو  الگ الگ کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔

مزیدخبریں