طوفان تیج عمان سے 270 کلومیٹر دور، پاکستان کے کسی ساحلی مقام کوکوئی خطرہ لاحق نہیں 

12:04 AM, 24 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : طوفان تیج عمان سے 270 کلومیٹر دور ہے۔  پاکستان کے کسی ساحلی مقام کوکوئی خطرہ لاحق نہیں  ہے۔ تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب رفتار ہے۔
 ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا 8واں الرٹ جاری کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان عمان سے 270 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تیج طوفان یمن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ گوادر سے اس کا فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔طوفان کے مرکز میں 130 سے 140 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر رہی ہے، طوفان کے گرد لہریں 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق تیج طوفان چند گھنٹوں میں 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

مزیدخبریں