رواں سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

09:57 PM, 24 Oct, 2022

کراچی :  رواں سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا ۔

ملک کے معروف ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال  کاکہنا ہے کہ سورج  گرہن  کا آغاز پاکستان میں 3 بج کر 57 منٹ پر  جبکہ اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔سورج کو جزوی گرہن 5بج کر 1منٹ پر لگے گا ۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا گرہن میں  سورج  کا ایک حصہ گہرا ہو جائے گا،جزوی اور رواں سال کے آخری  سورج گرہن کا دورانیہ دو گھنٹہ ہے،پاکستان سمیت جزوی سورج گرہن یورپ ،ایشیا،اور شمال مشرقی افریقا کے حصوں میں دیکھا جائے گا ۔

مزیدخبریں