بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کیا ہے ۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حفاظتی اداروں کے متعلق بیان اور نعرے غیر مناسب تھے،میرے الفاظ فائز منصبی کے مطابق نہیں تھے، تمام جماعتوں کو اپنے سیاسی نعروں میں احتیاط برتنی کی ضرورت ہے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاک افواج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہماری حفاظت کرتی ہیں ، ملک کی حفاظت کی خاطر پر کڑیل اور جوان بیٹے قربان کرنے والوں کی دل آزاری نہیں ہونی چا ہیے۔