ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی اور ایوان میں داخلے پر پابندی شرمناک فعل ہے, حمزہ شہباز

07:04 PM, 24 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور  :ااپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف   نے راکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطلی پرمعطلی اور ایوان میں داخلے پر پابندی کو  شرمناک فعل قرار  دے دیا ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ  لیگی پنجاب اراکین  کی معطلی   ناجائز  اور تنقید کی توانا آوازوں کو دبانے کی بھونڈی کوشش  ہے ، پرویز الٰہی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ہے،تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے  اراکین سے اسمبلی میں داخلے کا حق بھی چھین لیا، اداروں اور ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے آج جھوٹے الزامات کے تحت انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ 

 واضح  رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے  15 لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کی  ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، ان تمام ارکان پر ہفتے کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔معطل ہونے والے ارکان میں میاں عبدالرؤف، سمیع اللہ خان، ملک محمد وحید، عظمیٰ بخاری، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین، ربیعہ نصرت، رابعہ فاروقی، زیب النسا اعوان  شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں