نیروبی : سینئر صحافی ارشد شریف کے پولیس کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سچ وہ نہیں جو پولیس نے رپورٹ کیا ہے بلکہ واقعہ کے پیچھے اصل کہانی کچھ اور ہے۔
کینیا کی نیوز ویب سائٹ دی ایسٹ افریقن نے اپنی رپورٹ میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ایک پولیس آفیسر کےحوالے سے بتایا کہ " سچ کچھ اس میں ہوسکتا ہے جو ڈاکومنٹڈ نہیں ہے۔"
کینین میڈیا کی طرف سے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے واقعہ پر بیان پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا جار ہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرا ہوا ہے اور کسی کو بھی وہاں جانے نہیں دے رہی۔
دوسری طرف پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف نامی پاکستانی شہری کی ہلاکت "غلط فہمی" کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اورذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
پولیس حکام کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے۔