معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں ’قتل‘ پر پاکستان کی شوبز سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ۔ شوبز شخصیات کاکہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل صحافت کا بڑا نقصان ہے۔
سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے ان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لکھا کہ انہوں نے بریکنگ نیوز سے لے کر سیاسی و معاشی بدحالی کی خبریں بھی غیر جانبدارانہ طور پر عوام تک پہنچائیں۔
نوجوان اداکارہ سجل علی نے بھی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کیا انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی پوسٹ کیا ،
گلوکار و موسیقار شہزاد رائے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ا نہیں ابھی تک خبر پر یقین نہیں آرہا ۔
شوبز، میوزک و فیشن سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا ظہار کیا ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار اور بہادر صحافی تھے جنہوں نے ساری زندگی حق اور سچ کا ساتھ دیا ۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کی کار پر کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب کینیائی پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ سر پر گولی لگنے سے انتقال کرگئے ۔