وزیر اعظم کا کینین صدر کو فون ، سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات پر زور 

04:44 PM, 24 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے کینین پولیس کی طرف سے قتل کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا ہے۔  وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے ارشد شریف کے قتل کے واقعے پر بات کی۔  وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ۔

کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔کینیا کے صدر کا واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ  جلد دینے  کا بھی کہا ۔ کینیا کے صدر کی مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ 

مزیدخبریں