الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور بابر حسن بھروانہ سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بابر بھروانہ کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر ان کے نام سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ بابر حسن بھروانہ نے بھی خود سے منسوب جعلی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ 

مصنف کے بارے میں