ارشد شریف کی میت نیروبی کے مردہ خانہ میں موجود، مزید پیشرفت اور پولیس رپورٹ کا انتظار ہے: وزارت خارجہ

02:35 PM, 24 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی میت نیروبی کے مردہ خانہ میں موجود ہے ۔ مزید پیش رفت اور پولیس رپورٹ کا تاحال انتظار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام سیکرٹری خارجہ کی ارشد شریف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ، کہا کہ ارشد شریف کی وفات کی خبر کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو آج صبح موصول ہوئی ۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

ارشد شریف کی کینیا میں موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی ، جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ، ’آج میں نے اپنا دوست ، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس نے انہیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے‘۔

جویریہ صدیق نے اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے ۔

مزیدخبریں