اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدہ اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں انا للہ وانا علیہ راجعون کے دعائیہ الفاظ لکھے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی قیمت ادا کی، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا، سینئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے۔
A proper judicial investigation must be instituted to examine his own statements plus evidence that other sources have. We have descended into a state of brutality, unknown in civilised society, indulged in by the powerful against those who dare to criticise & expose wrongdoings
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے اور ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔
دوسری جانب کینیا میڈیا کے مطابق ارشد شریف کی موت حادثہ تھی اور غلط فہمی کی بنیاد پر کینیا پولیس کی گولی لگنے سے ارشد شریف قتل ہوئے۔
دریں اثناءپی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی والدہ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔