دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے کے دوران محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور اس دوران پانی کا وقفہ کیا گیا۔ پانی کے وقفے میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے نماز ادا کی۔ پاکستانی وکٹ کیپر کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسی میچ میں محمد رضوان نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کا کیچ تھام کر ٹی ٹوئنٹی میں کیچز کی سنچری بھی مکمل کی۔