ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست ،سری لنکا کامیاب

06:38 PM, 24 Oct, 2021

شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

                                                        

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں بنگلا دیش  نے محمد نائم کے 52 گیندوں پر 62 رنز اور مشفق الرحیم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 171 رنز بنائے ۔سری لنکا نے ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چوتھا اور سب سے بڑا میچ آج سات بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں فتح کے لیے تیار ہیں۔ پاک بھارت میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔ 

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا جب کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جب کہ ایونٹ کا اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں