22:37
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے 31 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
22:30
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارت کو سب سے بڑی شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 10 وکٹوں سے فتح سے کیا ہے۔ پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان نے 79 اور بابراعظم نے 68 رنز بنائے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کو تاریخ میں پہلی بار شکست دی ہے۔
22:16
پاکستان کی اننگز کے ابھی 4 اوورز باقی ہیں اور پاکستان کو فتح کے لیے 24 رنز درکار ہیں۔ یقینی شکست دیکھتے ہوئے اسٹیڈیم سے بھارتی شائقین واپس جانا شروع ہوگئے ہیں۔
22:11
پاکستان نے بھارت کے خلاف 15 اوورز میں 121 رنز بنالیے ہیں ۔ قومی ٹیم کو فتح کے لیے 30 گیندوں پر 31 رنز درکار ہیں۔ رضوان اور بابر کریز پر موجود ہیں۔
22:08
بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار بیٹنگ جاری ہے ۔کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
22:00
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی شاندار بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے 40 اوورز میں 51 رنز بنائے۔ پاکستان کے 100 رنز بھی مکمل ہوگئے ہیں۔
21:48
بھارت کے 171 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 71 رنز بنالیے ہیں۔ فتح کے لیے پاکستان کو 10 اوورز میں مزید 81 رنز درکار ہیں۔ محمد رضوان 35 اور بابر اعظم 34 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
21:25
بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی اننگز کے 5 اوورز مکمل ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے 35 رنز بنا لیے ہیں۔ رضوان اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔
20:49
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں بھارت نے پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی ٹیم نے 7 وکٹ کے نقصان پر151 رنز بنائے ْ۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 ،شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
20:46
پاکستان کے خلاف بھارت کی 7 ویں 146 رنز پر گر گر گئی۔ حارث رؤف کی گیند پر پانڈیا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
20:40
بھارت کی چھٹی وکٹ 133 رنز پر گر گئی۔بھارت کے کپتان ویرات کوہلی 57 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کیچ آؤٹ ہوئے۔
20:34
پاکستان کے خلاف بھارت کی 5 ویں وکٹ 125 رنز پر گرگئی ۔جدیجہ 13 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
20:31
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 50 رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ انہوں نے 45 گیندیں کھیل کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
20:19
بھارت نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں پر 100 رنز مکمل کرلیے ہیں۔ کپتان ویرات کوہلی 37 اور جدیجہ 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
20:07
بھارت کے 84 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ ریشب پنٹ کا 39 رنز پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔
19:52
بھارت کی اننگز کے 10 اوورز مکمل ہوگئے ہیں ۔اور اس نے 3 وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنائے ہیں۔ ورات کوہلی 26 اور ریشاب پنٹ 19 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
19:35
پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 کیچ مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حسن علی کی گیند پر سوریا کمار یادیو کا کیچ پکڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
19:32
بھارت کے 31 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ سوریا کمار یادیو 11 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
19:13
کےایل راہول آؤٹ
بھارت کی دوسری وکٹ 6 رنز پہر گر گئی ۔ کے ایل راہول 3 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔
19:14
روہت شرما آؤٹ
پاکستان نے پہلے ہی اوور میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔
18:48
کھلاڑی کرکٹ پر توجہ دیں، پریشر نہ لیں: ویرات کوہلی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم نے بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا تھی تاہم ہماری ٹیم تیار ہے اور صورتحال کو سنبھال لیں گے۔ میرا ٹیم کو یہی پیغام ہے کہ گراؤنڈ کے باہر جو بھی پریشر ہے آپ اس پر دھیان نہ دیں اور کھیل پر توجہ رھیں۔
18:44
تیاری مکمل ہے: بابر اعظم
ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جلد وکٹیں لے کر بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ شام کو دبئی میں اوس پڑتی ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور پہلے فیلڈنگ کی وجہ بھی یہی ہے۔ ہماری تیاری مکمل ہے۔
18:33
پاکستان نے ٹاس جیت لیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چوتھے اور سب سے بڑے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
یواے ای کی ریاست دبئی میں کھیلے جانے والے میچ دونوں ملکوں کی بہترین ٹیم میدان میں ہے۔ کپتان بابر اعظم تاریخی فتح کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کی ٹیم
کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم ، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔
بھارت کی ٹیم
کپتان ویرات کوہلی ، کے ایل راہل ، روہت شرما ، سریا کمار یادیو، ریشاب پانٹ ، ہادک پانڈیا، روندرا جدیجہ ، بھونیشور کمار، ورن چکراورتھی، محمد شامی اور جسپرت بمرا۔
2 سال بعد آمنے سامنے
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میں 2 سال بعد مقابلہ ہو رہا ہے ۔ آخری بار دونوں ٹیمیں ورلڈکپ 2019 میں آمنے سامنے آئی تھیں۔
سیاسی وجوہات کی بنا پر بھارت پاکستان کے ساتھ آئی سی سی ایونٹس کے سوا کرکٹ نہیں کھیلتا ہے، دونوں ٹیمیں آخری بار ورلڈکپ 2019 میں مدمقابل آئی تھیں، مانچسٹر ،انگلینڈ میں کھیلا گیا میچ بھارت نے 89 رنز سے جیتا تھا، روہت شرما نے 140 رنز کی اننگز کھیلی تھی،اب یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
دبئی میں 2018کے ون ڈے ایشیا کپ میں 2 بار پاک بھارت مقابلہ ہوا، بلو شرٹس نے ایک میچ 9 اور دوسرا 8 وکٹ سے جیتا تھا،50 اوورز کے ورلڈکپ کی طرح ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں بھی گرین شرٹس کا روایتی حریف کے خلاف ریکارڈ مایوس کن ہے اور اس نے کوئی میچ نہیں جیتا،درحقیقت مختصر طرز کے تو پانچوں میچز میں پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی ہے۔
گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان نے 139 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سے 77 جیتے ہیں، سرفراز احمد کی زیرقیادت ٹیم کافی عرصے نمبر ون رہی .گرین شرٹس 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنرز اپ رہے اور پھر 2 سال بعد یونس خان کی زیرقیادت ٹائٹل جیت لیا، البتہ2016میں ٹیم سیمی فائنل میں رسائی سے محروم رہی اور سپر 10 میں سفر ختم ہو گیا تھا۔
پاکستان کو 4 میچز میں محض 1 ہی فتح نصیب ہوئی تھی،2014 میں بھی ٹیم فائنل فور میں جگہ نہیں بنا سکی تھی،البتہ اس بار گروپ میں صرف 2 ہی مضبوط ٹیمیں بھارت اور نیوزی لینڈ کی موجودگی کے سبب پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کا اچھا موقع مل گیا ہے۔