پاک بھارت ٹاکرا، ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہو گی

05:47 PM, 24 Oct, 2021

اسلام آباد: وزارت پاور ڈویژن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے خوش خبری سنا دی ہے۔

وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہو گی۔ اس حوالے سے تمام پاور ڈسٹر بیوشن کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہے۔

 وزارت پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران کسی بھی جگہ بجلی بند نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے میچ کیلیے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی ہیں، بھارتی کرکٹرز نے یواے ای میں آئی پی ایل کھیل کر کنڈیشنز کا اچھا تجربہ حاصل کر لیا ہے۔

مزیدخبریں