اسمارٹ فون خریدنے کیلئے شوہر نے بیوی کو فروخت کر دیا

04:36 PM, 24 Oct, 2021

نیوویب ڈیسک

اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شوہر نے اسمارٹ فون خریدنے کیلئے اپنی بیوی 55 سالہ شخص کو بیچ دی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرایا اور اس کے شوہر کو شادی کے ایک ماہ بعد اہلیہ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

رواں برس اگست میں متعلقہ جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص کو ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر دیا تھا۔ 

شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کے بعد ملنے والی رقم سے کھانا کھایا اور اسمارٹ فون خریدا جبکہ گاؤں واپسی پر جب گھر والوں نے لڑکے سے بیوی سے متعلق سوال کیا تو اس نے بتایا کہ بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا پڑی کیوں کہ مقامی افراد اس بات پر بضد تھے کہ خاتون کی قیمت ادا کی گئی ہے لہٰذا اسے گاؤں سے نہیں لے جانے دیں گے۔

مزیدخبریں