برطانوی ہائی کمشنر بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے

04:23 PM, 24 Oct, 2021

اسلام آباد : پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔ 

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے حوالے سے ٹویٹ میں بھارت میں برطانیہ کے سفیر ایلکس ایلس کو مخاطب کرتے پوچھا کا کیا آپ بڑے مقابلے کے لیے تیار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کیلئے دلچسپی کا باعث بنے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ آج متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ 

مزیدخبریں