شائشتہ پرویز این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ ن کی امیدوار نامزد

12:00 AM, 24 Oct, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے  این اے 133 لاہور سے انتخابی ٹکٹ مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو دینے کا فیصلہ  کر لیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

نیونیوز کے مطابق پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو انتخابی ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تائید و توثیق کر دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی فیصلے کا باضابط اعلان کر دیا۔

                                                    

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو این اے 133 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ 

تحریک انصاف نے این اے 133 سے جمشید اقبال چیمہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے چودھری اسلم گل کو ٹکٹ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں