ببو برال کی بیٹی کے والد کے دوستوں پر شرمناک الزامات

babu baral,tabeer baral,lashes out
کیپشن: babu baral,tabeer baral,lashes out

لاہور: پاکستان کے شہرہ آفاق کامیڈین ببو برال کی بیٹی تعبیر برال اپنے والد کے دوستوں اور فنکار برادری پر پھٹ پڑیں۔ الزام لگا دیا کہ کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا ٗ مدد نہیں کی اور ان کے خاندان کی حالت یہ ہو گئی تھی کہ انہیں صدقے کے پیسوں پر گزارا کرنا پڑا۔ اسی لئے وہ سٹیج ڈراموں میں ڈانس کرنے پر مجبور ہوئیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہرہ آفاق کامیڈین ببو برال کی بیٹی جو سٹیج ڈراموں کے رقص کرتی رہی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی ویڈیو شیئر کی ہے اور وجہ بتائی ہے کہ وہ کیوں ایک سال سے منظر عام سے غائب تھیں۔انہوں نے اپنے مرحوم والد کے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں پر شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ ایک سال سے ڈپریشن میں رہی ہوں ٗ میں نے بہت سی چیزیں سہی ہیں۔ 


انہوں نے اپنی ویڈیو میں اپنا ب فارم اور دیگر کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ ببو برال کی بیٹی بختاوراختر ہیں۔جب میں نے کام شروع کیا تو کسی نے میرے سر پر ہاتھ نہیں رکھا۔جب میرے والد فوت ہوئے تو ان کے دوستوں اور مشہور شخصیات نے ہماری کفالت کا ذمہ تو لیا لیکن ہماری کفالت کی نہیں۔میرے والد کی وفات کے بعد غیر لوگوں نے ہماری مدد کی۔شوبز کے کسی بندے نے ہماری مدد نہیں کی۔جو لوگ میرے ابا کے ساتھ کام کرتے تھے انہوں نے مدد نہیں کی۔سخی سرور نے ابا کے فوت ہونے پر ہماری مدد کی لیکن ان کے علاوہ کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔


تعبیر برال نے کہا کہ ہم ابا کے دوستوں اور ان کے ساتھ کام کرنےوالوں کے گھروں پر مدد مانگنے کیلئے گئے لیکن کسی نے ہماری مدد نہیں کی بلکہ ہمیں دھتکا کر نکال دیا گیا۔ کسی نے بیوہ اور یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ نہیں رکھا۔ میں نے سیلون میں ایک چھوٹے لیول کی نوکری کی۔ایک بہت مشہور اداکارہ ہیں ان کی بہن کے سیلون سے بھی مجھے نکال دیا گیا۔میں نے نوکری مانگی کسی نے نوکری نہیں دی ٗ میں نے پڑھائی کا کہا کسی نے میری مدد نہیں کی۔


انہوں نے کہا کہ میرے رشتے داروں ٗ فنکار برادری سب نے الٹے مشورے دئیے کہ غلط طریقے سے پیسے کما لو۔میں نے اپنے خاندان کی کفالت کیلئے جو کام مجھے ملا وہ کیا۔میں نے تھیٹر شروع کر دیا۔ مجبورا میں نے شوبز جوائن کر لیا۔میں نے 17 سال کی عمر میں شوبز جوائن کیا۔کیونکہ اب لوگ صدقے دینے لگ گئے تھے۔میں نے سٹیج پر محنت کی۔ کبھی گندا کام نہیں کیا۔سٹیج کے دوران میرے ابا کے سب دوستوں نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔