اسلام آباد :ٹائیگر فورس کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیوں میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور پختونخو خواکے بعد ٹائیگر فورس اسلام آباد میں بھی متحرک ہوگئی، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جس میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اشیائے ضروری کی زائد قیمتوں میں فروخت کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈاون جاری ہے، اس دوران متعدد دکانیں اور اسٹور کو سیل کردیا گیا جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کردیئے۔
انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ مہنگے داموں بیچنے والے 15افراد کو گرفتار کرلیا، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کریک ڈاؤن کی خود مانیٹرنگ کر تے ر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی طرف سے جب ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تو اس پر بہت تنقید کی گئی تھی اور بعد ازاں ٹائیگر فورس بھی بہت دلبرداشتہ ہو گئی تھی کیونکہ انہیں کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں جا رہا تھا ۔