بوائے فرینڈ 23 لڑکیوں کاکھانےکا بل دئیے بغیر فرار

Chinese woman, being left with bill
کیپشن: Chinese woman, being left with bill


بیجنگ: چینی لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو مشکل میں  ڈالا اور 23 دوستوں کے ساتھ پہلی ملاقات پر کھانا کھانے پہنچ گئی مگر جب بوائے فرینڈ کے ہاتھ میں لاکھوں روپے کا بل آیا تو وہ فرار ہو گیا۔ 


تفصیلات کے مطابق چین میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں اپنی گرل فرینڈ کو ڈنر پر لے جانے والا بوائے فرینڈ کھانے کا بِل دیے بغیر ہی فرار ہوگیا۔ان دونوں کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی اور جب پہلی بار یہ دونوں ملنے کیلئے آئے تو لڑکی اپنی 23 دوستوں کو بھی ساتھ لے آئی تھی۔
سب نے مل کر کھانا آرڈر کیا  مگر جب بل سامنے آیا تو بوائے فرینڈ کےہوش اڑ گئے۔


یہ بل چینی کرنسی میں   19ہزار 800چینی یوآن تھا جو کہ پاکستان روپوں میں تقریباً 4 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔اس بل کو دیکھنے کے بعد بوائے فرینڈ فرار ہوگیا۔ لڑکی بیچاری اپنی 23  سہیلیوں کے ساتھ مشکل میں پھنس گئی جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے بل وصول کرنے کیلئے دبائو ڈالا تو یہ رقم آخر کار لڑکی کو ہی ادا کرنی پڑی۔


لڑکی نے اس واقعے کی شکایت پولیس اسٹیشن  کی۔ پولیس نے جلد ہی اس نوجوان کو ڈھونڈ نکالا جس نے اپنی غلطی تسلیم کی لیکن ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس نے کھانے پر صرف لڑکی کو بلایا تھا اور اس کی 23 سہیلیوں کا بل وہ نہیں دے سکتا ۔ پولیس نے لڑکے کو دو لوگوں کا بل ادا کرنے کا کہا جبکہ اپنی سہیلیوں کا کھانے کا بل لڑکی کو ہی ادا کرنا پڑا ۔