کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’راء‘‘ کا کارندہ پکڑا گیا

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’راء‘‘ کا کارندہ پکڑا گیا

کراچی:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)انسداد دہشت گردی ونگ نے شہر قائد میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا رکن گرفتار کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مطابق ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، عبدالجبار بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔ملزم عبدالجبار کو ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی ونگ نے گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔


ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ اور کارکنان پرحملوں میں بھی ملوث ہے۔ملزم عسکری تربیت کے لیے چار بار بھارت جا چکا ہے اور کراچی میں را کے سلیپرسیل کے لیے کام کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ ایم کیوایم لندن کے اس سے قبل بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ روابط کی خبریں میڈیا پر آچکی ہیں۔ بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اور اکثر بھارت کے جاسوس پاکستانیوں ایجنسیوں کے قابو آتے رہتے ہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے انکشافات سے معلوم ہوا تھا کہ ہمسائیہ ملک کیسے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔