قوم ایسے ترقی نہیں کرتی کہ آپ سارا پیسہ کسی ایک شہر پر لگا دیں:وزیراعظم عمران خان

02:25 PM, 24 Oct, 2020

میانوالی:وزیراعظم عمران خان عیسیٰ خیل پہنچ گئے اور کیڈٹ کالج کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ منصوبہ بنارہے ہیں  کہ بچیوں کے سکولوں میں اساتذہ لائیں گے،تمام یونین کونسلز کو پانی فراہم کیا جائے گا،کیونکہ یہاں پانی کا بہت مسئلہ ہے،سوچا تھا جب بھی اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو لوگوں کی یہ بنیادی ضروریات پوری کروں گا،حکومت نے علاقہ کے عوام کی بنیادی ضروریات پر توجہ دی،عیسیٰ خیل میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز نہیں ملتیں،پنجاب حکومت لڑکیوں کے سکولوں میں اساتذہ کی فراہمی کے اقدامات کرے گی،عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہیں اور انہیں مسائل کا ادراک ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عیسیٰ خیل میں کیڈٹ کالج کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سب سے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان ہے،قوم ایسے ترقی نہیں کرتی کہ آپ سارا پیسہ کسی ایک شہر پر لگا دیں،ڈیرہ غازی خان میں پینے کے پانی سمیت بچیوں کی تعلیم کا مسئلہ ہے،صحت کے شعبے کی ترقی کے لئےبھی پنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے،مدینہ کی ریاست میں وسائل کی تقسیم اور قانون کی حکمرانی اہم ہیں،تھانوں میں جو ظلم ہوتا رہا ہے آئی جی اس پر خاص نظر رکھیں،میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔


وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لندن جا کر علاج کروانے ولاوں کو پسماندہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کا احساس نہیں،یہاں کمزور لوگ ڈرتے تھے اور کہتے تھے ان بڑے لوگوں کو کیسے شکست دیں،آئی جی پنجاب کوشش کریں تھانوں میں عوام پر ظلم نہ ہو،میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،ریاست مدینہ کا اصول تھا قانون سب کے لئے برابر ہو،قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور کو اوپر اٹھانا ہے،حضور ﷺ  نے کہا تھا کہ میری بیٹی بھی چوری کرے تو سزا ملے گی،جو ظلم کرے اسے سزا اور محنت کرنے والے کو پھل ملنا چاہیے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ قومیں تعلیم اور ریسرچ کی وجہ سے آگے جاتی ہیں،نمل یونیورسٹی نالج سنٹر بننے جارہی ہے,نمل یونیورسٹی اس وقت انٹرنیشنل معیار کی یونیورسٹی ہے۔

مزیدخبریں