سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سامنے مظاہرہ،کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف نعرےبازی کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما کی جانب سےمطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارت کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
حریت رہنما نے مزید کہا کو اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی نا بنیں ،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مودی سن لے کشمیریوں کی تحریک آزادی رکے گی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے تمام تر مظالم اور ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، یہ مودی کی بھول ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا لے گا، پوری دنیا اور بھارت سن لےہم اپنا حق خودارادیت لیکر ہی دم لیں گے۔