لاہور:پاکستانی اداکارہ و ماڈل متیرا اپنے بے باک انداز کے باعث مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو پاکستانی شائقین معاشرے کی اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اب متیرا نے ایسی تصاویر شیئر کی ہے جن میں بظاہر تو کوئی بے باکی اور برائی نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی نازیبا انداز اپناتے ہوئے طنز کے نشتر برسادیے اور اداکارہ کو ’ پاکستانی سنی لیون‘ قرار دے دیا۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ اپنے ہر قول و فعل کی وجہ سے متنازع بن جانےو الی اداکارہ متیرا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ ٹوٹنے نہیں دیتی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے پاکستانی سنی لیون کا خطاب دے ڈالا۔
متیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر شیئر کی جن میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ سرخ رنگ کا جھنڈا ہے ،لیکن سرخ رنگ میرا پسندیدہ ہے۔‘
جیسے ہی متیرا نے اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں تعریفوں اور تنقید کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ اداکارہ کی تصاویر کو اب تک 9ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے۔
لائبہ نامی ہینڈل کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ ’اس کیپشن سے زیادہ درست کوئی چیز نہیں‘۔
شیر شاہ سوری نامی صارف کی جانب سے تو الگ ہی کمنٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’ پاکستانی سنی لیون‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ متیرا کا ایک انٹرویو میں دعویٰ تھا کہ لوگ انہیں دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کرتے ہیں اورٹی وی والے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے انہیں بلاتے ہیں۔
اپنی ہم عصر فنکاروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہر اداکارہ آئٹم گرل ہے‘۔ اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ’بلاول بھٹو‘ اور’ آصف زرداری‘ پسند ہیں،کبھی سوچا نہیں کہ کس حد تک جاوٴں گی ، لیکن قابل اعتراض سین پکچرائز نہیں کرآوٴں گی‘۔
متیرا کے اس وقت انسٹاگرام پر 3لاکھ 88ہزار فالورز ہیں جبکہ وہ آج کل ایک نجی ٹی وی چینل پر گیم شو کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ متیرا نے 2018 میں اپنے شوہر فلنٹ جے سے طلاق لے لی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔