’حلیمہ سلطان‘کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، مداح تعریف کرنے پر مجبور 

10:21 AM, 24 Oct, 2020

لاہور:دنیا بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ توڑنے والے تر ک ڈرامہ سیریز’ ارطغر ل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان اسرا بیلجک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں.

 تفصیلات کے مطابق اسرا بیلجک  نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب پسند کیا ،حلیمہ سلطان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ارطغرل غازی اور نئی سیریز ’رامو‘ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ 

تصاویر میں اسرا بیلجک  نئے انداز میں دکھائی دے ہیں، جسے دیکھ کر مداح تعریف پر مجبور ہوگئے۔رطغرل غازی کی طرح اسرا بیلجک  نے اپنی نئی سیریز  رامو  میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس سے قبل اسرا بیلجک  نے اپنے نئے ڈرامے رامو کی تصاویر اور پرومو بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کیے تھے، جنہیں مداحوں نے اپنی پسندیدگی کی سند سے نوازا تھا۔

مزیدخبریں