لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے جلسے میں نواز شریف خطاب کریں گے،حکومت کی توجہ صرف نواز شریف پر ہے جبکہ اب عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں،کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کرکے آپ نے بدنامی کمائی،چھوٹا شخص بڑی سیٹ پر ہو تو اسے بڑے نام لینے پڑتے ہیں، کوئٹہ کے جلسے میں نواز شریف خطاب کریں گے،حکومت کی توجہ صرف نواز شریف پر ہے جبکہ اب عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان میں عوام روٹی کو ترس گئے ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک میں عوام شامل ہوگئے ہیں,پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے.
نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں،سارے معاملات کی لائیو رپورٹنگ ہوئی ، سب کو علم ہے ،انکوائری کا حق سندھ حکومت کو ہے،لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ۔