کراچی:ہواوے بزنس گروپ (HCBG) نے جدید ترین، ہواوے میٹ 40 سیریز (HUAWEI Mate 40 Series) متعارف کراکے اپنی پروڈکٹ لائن اپ کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ یہ انقلابی فلیگ شپ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو جست لگا کر مزید آگے بڑھنے کے قابل بناتا ہے۔
ہواوے ٹیکنالوجی کے عروج کا اظہار کرنے والے نئی سیریز جدت اور بہتر سے بہترین میٹ (Mate) کی تیاری کے لییکبھی بھی سرد نہ ہونے والے جذبے حوالے سے ہواوے کے عزم کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ہواوے میٹ 40 سیریز کی بنیاد میں میٹ سیریز کا ڈی این اے پایا جاتا ہے۔
گزشتہ 8 برسوں کے دوران، میٹ سیریز ڈیوائسز کی 10 غیرمعمولی جنریشنز متعارف کرائی جا چکی ہیں اور اب جدید ترین فلیگ شپ اسمارٹ فون نے میٹ کو ،انڈسٹری میں بہترین ٹیکنالوجی کی بدولت ،نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ پاورفل پرفارمنس سے منفرد یوزر انٹرایکشن تک، ہواوے میٹ 40 سیریز کے بارے میں ہر پہلو کو فائن ٹیون کیا گیا ہے تاکہ اسمارٹ فون کا،ممکن حد تک ، انتہائی دلچسپ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ہواوے میٹ 40 پرو (HUAWEI Mate 40 Pro) اور ہواوے میٹ 40پرو+ (HUAWEI Mate 40 Pro+) میں دنیا کی پہلی 5 نینو میٹر 5Gایس او سی (5 Nanometer 5G System-on-Chip)، الٹرا ویژن سینے کیمرا (Ultra Vision Cine Camera) اور علامتی (iconic) اسپیس رنگ ڈیزائن(Space Ring Design) کے علاوہ زیادہ سمارٹ اور زیادہ محو کر دینے والا تجربہ شامل کیا گیا ہے۔
اس بارے میں ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رچرڈ یو (Richard Yu)نے کہا:’’ہر سال، ہواوے میٹ سیریز ایک ہی حیرت انگیز پیکیج میں انتہائی زبردست ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے۔ یہ وہ بات ہے جو میٹ سیریز کا ڈی این اے بناتی ہے اور یہ سب جدت کے لیے ہماری لگن کے سبب ممکن ہوا ہے۔ ایسے حالات میں جن کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے ہم ایسی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بہتر مستقبل کی تیاری کے لیے پر عزم رہے ہیں جو صارفین کی زندگی پر مثبت اور بامعنی اثر ڈالے۔
مستقبل میں ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ دل و جان کے ساتھ کام کریں گے تاکہ دنیا بھر میں اپنے صارفین کو بے جوڑ آئی اے لائف (Seamless AI Life) کا تجربہ فراہم کر سکیں۔
ہواوے میٹ 40سیریز میں جدید ہواوے موبائل سروسز (HMS) بھی موجود ہے جو اسمارٹ فون کا زیادہ اسمارٹ، بھرپور، زیادہ با سہولت اور محفوظ تجربہ مہیا کرتی ہے۔ افتتاح کے دوران ہواوے نے عالمی سطح پر ہواوے استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب نئی ایپس بھی متعارف کرائیں جن میں پیٹل سرچ (Petal Search) –ایک سرچ انجن جو متعدد اقسام کی سرچز کو سپورٹ کرتا ہے – پیٹل میپس (Petal Maps) –ایک میپ ایپ جو ہواوے میٹ 40 سیریز کے اشارتی کنٹرول فیچر(gesture control feature) کو استعمال کرتی ہے اور ہواوے ڈاکس (Huawei Docs) جو Word ڈکومنٹ سروس ہے۔
یہ ایپس ، دنیا بھر میں 700 ملین سے زائدہواوے ڈیوائس استعمال کرنے والوں کی ڈیجیٹل زندگی بہتر بنانے کے لئے ہیں۔تعارف کے دوران، ہواوے نے ہواوے فری بڈز اسٹوڈیو (Huawei FreeBuds Studio)بھی متعارف کرائے جنہیں شور ختم کرنے کے لییکانو ں پر پہنا جاتا ہے۔ یہ بالکل پہلی مرتبہ ہے جب کمپنی نے ایسی کوئی پروڈکٹ متعارف کرائی ہے۔