نواز شریف کی ٹانگوں پر خون کے سر خ دھبوں کے نشان

05:44 PM, 24 Oct, 2019

لاہور :سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک اور تشویشناک خبر کے مطابق ان کی ٹانگوں پر خون کے سرخ دھبوں کے نشان پڑ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہونے کے بعد ان کی ٹانگوں پر خون کے سر خ نشان بن گئے ہیں ،ہسپتال ذرائع کے مطابق سرخ دھبوں کے نشان پڑنا خطرے کی علامت ہو سکتی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق اگر آئی وی آئی جی انجیکشن سے پلیٹ لیٹس نہ بڑھے تو سارے جسم کا خون تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے.

مزیدخبریں