حریم شاہ اور وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

حریم شاہ اور وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

اسلام آباد : دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو پر حریم شاہ اور وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔


تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اداکارہ وینا ملک بھی ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر پیچھے نہیں رہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بات تمغہ امتیاز سے شروع ہوئی تھی، اب وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے، اس تمام معاملے کی تحقیق ہونی چاہئے کہ کس کے اندر کا ہیرو سر عام ذلیل ہونے کے لیے بے قرار ہے۔

وینا ملک کی ٹویٹ پر حریم شاہ اور وینا کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی جس پر حریم شاہ نے وینا ملک کو ان کا ماضی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ فوٹو یاد ہیں یا گوگل سے ڈان لوڈ کر کے طبق روشن کردوں۔ بعد ازاں چند ہی گھنٹوں بعد حریم شاہ نے اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔