معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے، نواز شریف

03:00 PM, 24 Oct, 2019

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطا بق ہسپتال منتقلی کے بعد نواز شریف کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا۔عدالت سے قانونی ریلیف آئینی حق ہے۔قانونی جنگ لڑوں گا۔

حکومت سے ریلیف کا اب طلبگار نہیں ہوں۔  حکومت سے تاریخ جواب مانگے گی ۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔میرا یقین کامل ہے۔عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

اس سے پہلے نواز شریف کا شہباز شریف سے ان کی صحت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔

مزیدخبریں