شہباز شریف نے  نواز شریف کی صحتیابی کے لیے عوام سے اپیل کر دی

02:54 PM, 24 Oct, 2019

 لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی صحتیابی کے لیے عوام سے اپیل کر دی۔ 

شہباز شریف نے عوام اور پارٹی کارکنان سے خصوصی اپیل کرتے ہو ئے در خواست کی کہ محمد نوازشریف کی صحت کے لئے کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین، رہنما اور کارکنان کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں۔ 

پارٹی قائدین، رہنما اور کارکنان خاص طور پر نمازجمعہ کے بعد محمد نوازشریف کی صحت کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری عوام سے بھی اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں، میاں محمد نوازشریف ہمارے والد کی جگہ، بڑے بھائی اور میرے قائد ہیں۔ ان کی صحت کے لئے دعا ﺅں کا ذاتی طورپر مشکور ہوں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ عوام کی دعاﺅں سے انشاءاللہ ان کی صحت مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ تین روز سے اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے دوپہر ایک بجے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کو کھانا کھانے اور پانی پینے سے روک دیا تھا۔ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں