لاہور: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اُن سے ملنے دفتر خارجہ گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی اور شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا۔
حریم شاہ نے کہا کہ اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی اور ویڈیو بنانے پر بھی مجھے کسی نے نہیں روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل وہ نواز شریف کے دور میں بھی میں وزیراعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔