لاہور: سابق وزیراعظم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ گزسشتہ روز ان کی طبیعت قدرے بہتر ہوئی تھی تاہم پھر پلیٹ لیٹس کی تعدا د میں کمی واقع ہو گئی ۔
اسی صورت حال میں ان کے سروسز ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جانے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں صبح ہلکا پھلکا ناشتہ دیا گیا ۔ تاہم اب ڈاکٹروں نے انہیں کھانے پینے سے روک دیا ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف دوپہر ایک بجے تک کچھ کھا نہیں سکتے اور پانی بھی نہیں پی سکتے۔بون میرو ک ٹڑانسپلانٹ کے ے سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے صبح ان کا معائنہ کیا تھا۔جبکہ آج چھ رکنی بورڈ کی میٹنگ 11 بجے ہوگی ۔نوا شریف کو پی کے ایل آئی بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔