مریم نواز لاہور سروسز ہسپتال سے ڈس چارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل

08:49 AM, 24 Oct, 2019

لاہور: مریم نواز کو سروسز ہسپتال سے ڈس چارج کر دیا گیا اور جیل حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز کو حکومت سے اجازت ملنے کے بعد والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ مریم نواز کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات کرائی جائے جس پر پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کے لئے اجازت کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے محکمہ داخلہ کو درخواست بھیجی تھی جو محکمہ داخلہ کو موصو ل ہو گئی جس کے بعد مریم کو والد سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ مریم نواز کو خصوصی سکیورٹی کے حصار میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر موجود تھی۔

مزیدخبریں