سعودی عرب نے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے کوئی شرط نہیں رکھی: وزیرخارجہ

09:25 PM, 24 Oct, 2018

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تین سال کے لیے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کی۔


نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ سعودی ریلیف سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار ملی کامیابی کو ’’مدینے والے کا کرم‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں مدینے والےکاکرم ہوگیا۔

وزیرخارجہ کا نواز شریف کے بارے میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا خاندان اب انہیں سعودی شاہی خاندان کے رڈار پر نظر نہیں آتا۔

مزیدخبریں