بالی ووڈ سٹار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب

08:28 PM, 24 Oct, 2018

لندن: بالی ووڈ سٹار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، دیوالی کے بعد جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار عرفان خان کو رواں برس ہی مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔

بالی وڈ سٹار نے ہمت باندھے رکھی ان کی چھ کیموتھراپیاں اگست میں مکمل ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ کافی کمزور بھی ہوگئے تھے ، ڈاکٹرز نے اگست میں نوید سنائی تھی کہ عرفان خان نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی مگر ان کے روبہ صحت ہونا باقی تھا۔اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بالی وڈ سٹار آئندہ ماہ سے کام کا باقائدہ آغاز کریں گے ۔

مزیدخبریں