پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانےکےلیے اکٹھی ہو رہی ہے، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔زرتاج گل نے کہا عوام کوحکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا ، سعودی عرب نے پاکستان کی بہت سپورٹ کی ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پی ٹی آئی کے رہنما زر تاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا بار بار بھینسوں کے اشتہار کی بات کی جاتی ہے، بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت منی بجٹ آئی ایم ایف سےنجات حاصل کرنے کے لئے لائی ہیں۔

زر تاج گل کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں اشتہار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر ہوتی تھیں، ماضی میں ٖ فاٹا کے لوگوں پر ڈرون حملے کئے گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44 ارب ایکسپورٹ ری بیٹ دیا ہے۔