اسلام آباد: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں آگ لگنے سے کئی لوگ عمارت میں پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور عمارت کے متعدد حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ملازمین کی بڑی تعداد عمارت میں محصور ہے جن کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
پی آئی ڈی کی عمارت کے اطراف میں ہی گلگلت بلتستان سیکریٹریٹ، زکوۃ آڈٹ اور الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ سی ڈی اے اور فائر بریگیڈ کے حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور ریسکیو کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ نظر آ رہی ہے۔ عمارت میں کاغذ، سیاہی اور دیگر کیمیکل کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔