لاہور، قبضہ گروپ کے فرد کی ٹکر سے سب انسپکٹر جاں بحق

09:53 AM, 24 Oct, 2018

لاہور: لاہور میں داتا دربار کے علاقے میں عدالتی بیلف کی کارروائی کے دوران قبضہ گروپ نے حملہ کر دیا۔ ایک شخص نے سب انسپکٹر کے سینے میں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس عدالتی بیلف کے ہمراہ داتا دربار کے علاقے میں کارروائی کرنے گئی تو قبضہ گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

دوران لڑائی قبضہ مافیا کے ایک فرد نے سب انسپکٹر علی وارث کے سینے میں ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گئے جن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

قبضہ گروپ سے جھگڑے کے دوران سب انسپکٹر علی وارث کے جاں بحق ہونے کی ایف آئی آر تھانہ داتا دربار میں درج کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں