عمران خان دعا کرتے ہوئے کیوں روئے ؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، ہر آنکھ نم ہو گئی

08:51 AM, 24 Oct, 2018

ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کیں جس دوران کئی معاملات پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالرز نقد ملیں گے جبکہ تین سال تک سالانہ 3 ارب ڈالرز کا تیل بھی ادھار فراہم کیا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے سال بھی 3,3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار ملے گا۔

 
وزیراعظم نے اپنے دورہ کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی اور نماز کی ادائیگی کے بعد جب دعا مانگنے لگے تو اس دوران فرط جذبات سے رو پڑے۔ عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور پاکستانی تبصروں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں