ممبئی : بالی ووڈ فلم ”کرش 4 “ کی عکسبندی آئندہ سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔
ہریتک روشن آئندہ ماہ ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ”سپر 30 “ کی عکسبندی شروع کریں گے،جس کے بعد یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ٹائیگر شروف اور وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اپنے والد راکیش روشن کی فلم ”کرش 4 “ کی عکسبندی آئندہ سال کے آخر میں شروع کریں گے۔فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے۔