ممبئی: بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ سومیا ٹنڈن نے کہا ہے کہ بگ باس میں کبھی شرکت نہیں کروں گی کیونکہ میں ایک بہت بور لڑکی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سومیا ٹنڈن نے کہا ہے کہ میں اس وقت ڈرامہ ”بھابھی جی گھر پر ہے “ ، ریالٹی ٹی وی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس “، ”زور کا جھٹکا:ٹوٹل وائپ آﺅٹ“ کر رہی ہیں اور میرے پاس دوسری چیزوں کے لئے بہت کم وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بور اور منہ پر بات کہنے اور صاف دل رکھنے والی لڑکی ہوں، میں چینل کی ریٹنگ میں اضافے کے لئے بگ باس یا کسی بھی ریالٹی ٹی شو میں شرکت نہیں کروں گی اس لئے میں شو کے لئے صحیح امیدوار نہیں ہوں۔
ریٹنگ کیلئے کسی ریالٹی شو میں شرکت نہیں کروں گی ، سومیا ٹنڈن
11:33 PM, 24 Oct, 2017